پاکستان اور چین دونوں برادرہمسایہ ممالک میں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی،یوینگ پنگ

جمعرات 11 جون 2015 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان اور چین دونوں برادرہمسایہ ممالک میں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ۔ یہ بات چین کے وائس قونصل جنرل یوینگ پنگ نے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہی۔ مسٹر یو نے یومین سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان ا ور چین کے درمیان روابط مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے لوگوں اور چائینز قونصلیٹ کے درمیان روابط میں موثر کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین برادر ممالک ہیں‘ جنہوں نے اس سال مختلف فیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 2013ء میں جب چین کے وزیر ا عظم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا‘ اس دوران دونوں ممالک نے چائینا‘ پاکستان اکنامک کو ریڈور کی تعمیر پر رضا مندی ظاہر کی تھی ا ور اس سال جب چین کے صدر زی چنگ نے دورہ پاکستان کیا تو دونوں ممالک کے سربراہان نے مجوزہ منصوبے کی تعمیر پر اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی تجویز پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے تاریخی اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی حکومتیں اور عوام دونوں ممالک کی دوستی کا نیا باب لکھیں گے۔ چین اور پاکستان کی دوستی اور تعلقات کو فروغ دینے میں میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جو زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی توجہ اس جانب مبذول کرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان‘ چین‘ اکنامک کوریڈور پر خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کے فلاح کے علاوہ خطے کے مستقبل کا بھی ہے۔ چین کے سفارت کار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات میں فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور چین اور پاکستان اقتصادی راہداری جو نہ صرف چین اورپاکستان بلکہ اس خطے کے عوام کے لئے سود مند ہے۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرے۔

متعلقہ عنوان :