پشاور،ایف آرپی کے گاڑی پرخودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 11 جون 2015 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پشاورکے علاقہ حیات آباد میں ایف آرپی کے گاڑی پرخودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاورپولیس لائن میں ادا کی گئی ،نمازجنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک،آئی جی ناصرخان درانی اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،نمازجنازہ کے بعد شہیداہلکاروں کی جسدخاکی اپنے آبائی علاقوں کوروانہ کردی گئی ۔

واضح رہے جمعرات کے روز حیات آباد فیز 5میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے، دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دواہلکار جاں ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :