Live Updates

عوام دوست پالیسیوں کی بدولت پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،ضیاء اﷲ آفریدی

پی ٹی آئی کا سیاسی قوت کے طور پر ابھرنا مخالفین کیلئے مرض مرگ سے کم نہیں،وزیرمعدنیات خیبرپختونخوا

جمعرات 11 جون 2015 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر وفوکل پرسن ضیاء اﷲ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں مروجہ مفاد پرستی پر مبنی روایتی سیاست کے برعکس حقیقی سیاسی جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے جس کی بدولت یہ پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

جمعرات کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی قوت کے طور پر ابھرنا مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ وہ آپس میں شدید اختلافات کے باوجود پی ٹی آئی کے خلاف یک جان ویک قالب بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی اور عوام کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات نے عوام کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال دیاہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیاں ان کے تابناک مستقبل کی نوید ہیں ۔ ضیاء اﷲ آفریدی نے مزید کہا کہ جمہوری نظام حکومت کا مرکز و محور عوام ہوا کرتے ہیں مگر ماضی میں اس طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان تحرک انصاف نے عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے عملی اقدامات کیئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :