آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدیدمذمت

جمعرات 11 جون 2015 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق پر حملے کی شدیدمزمت کی اور اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے حملہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اوران کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔دونوں رہنماؤں نے دھماکہ میں جاں بحق اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔