کیسکو کی خضدار میں نادہندہ گان کیخلاف کارروائی ، باغبانہ میں 400سے زائد زرعی ٹیوب ویلز کو بند کردیا گیا

جمعرات 11 جون 2015 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )کیسکو کا خضدار میں نادہندہ گان کے خلاف کارروائی ، باغبانہ میں 400سے زائد زرعی ٹیوب ویلز کو بند کردیا گیا ۔ زمیندار و گھریلو صارفین بقایاجات ادا کرکے بجلی کی صحیح ترسیل کو ممکن بنائیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند روز کے دوران عبدالنبی کرخی ودیگر کی نگرانی میں باغبانہ و ملحقہ علاقوں میں نا دھندہ گان کے خلاف آپریشنل کارروائی کی گئی جس میں چار سو سے زائد نادھندہ گان کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ۔

اور لاکھوں روپے ریکور کیا گیا ۔ کیسکو کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین اور زرعی زمیندار بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں اور بروقت کیسکو کو بقایاجات ادا کریں ۔ نادھندہ گان کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ۔ عبدالنبی کرخی کی نگرامیں میں بڑے پیمانے پر نادھندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔