چنیوٹ، پولیس نے قبضہ مافیا، جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، کئی ملزمان گرفتار، کارروائی شروع

جمعرات 11 جون 2015 20:48

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) چنیوٹ تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی قبضہ مافیا ء و دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جعلسازی کے ذریعے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے متعدد گروہوں کے ممبران اور سربراہوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا گزشتہ سے پیوستہ ناجائز قبضہ مافیاء گروپ کے ملزمان اسد خان اور لیاقت علی عرف لیاقوبھجناں کوتھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور انکے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے پولیس تھانہ سٹی چنیوٹ نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان اسد خان پٹھان ،لیاقت علی عرف لیاقو بھجنا کو گرفتار کر لیا ہے دونوں افراد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان شہریوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے جرم میں ملوث تھے جس کی وجہ سے شہر میں شدید خوف پایا جاتا تھااسد خان نامی ملزم نے منشاء کلس اور اسکی بیوی کو اغواء کر کے نا معلوم مقام پر لے جا کر چھ ماہ تک حبس بے جا میں رکھا اور نشہ آور ادویات کھلاتے رہے اور اسکی ذاتی ملکیتی اراضی واقع چاہ نائی والا(لاہور روڑ) جو کہ تقریباًچھ ایکڑ تھی اسے اپنے نام پر نشے کی حالت میں انگوٹھے لگوا کر اپنے نام منتقل کروالیا اور اس جعلسازی میں اور بھی ملزمان ملوث ہوئے منشاء کلس کی درخواست پر تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس نے ملزم اسد خان کے خلاف جعلسازی کے ذریعے اراضی ہتھیانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبری 543/15زیر دفعہ 406/420/506کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اسد خان پٹھان کو گرفتار کر کے جوڈیشل جیل جھنگ منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :