آرمی چیف کے جر أت مندانہ بیانات اور اقدامات سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
بھارت خطے کا چوہدری بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
جمعرات 11 جون 2015 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے جر أت مندانہ بیانات اور اقدامات سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے،بھارت خطے کا چوہدری بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،بھارت سے پاک چین راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نابینا افراد کے مطالبات منظور کرے۔برما کے مسلمان بے بس اور مسلم حکمران بے حس ہیں۔دہشتگردی کو جہاد کی آڑ فراہم کرنے والے گمراہ ہیں۔(جاری ہے)
رسو ل رحمت ﷺ کی امت کی حقیقی شناخت امن ہے۔جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے حامی علماء حق نہیں ہو سکتے۔
بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت تشویشنا ک ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کا انصاف کے نظام پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسلسل بھارتی انکار کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ۔معاشرے میں جہالت اور غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم برمی مسلمانوں کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔برما کے رو ہنگیا مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقلیت بن چکے ہیں۔مسلم حکمران برمی مسلمانوں کی حالت زار پر مجرمانہ غفلت اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔کرکٹ بورڈ بھارت سے کرکٹ سیریز کی کوششیں ترک کرے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.