ممبر و محراب سے امن کا درس دینے کی ضرورت ہے،برما کے مسلمان مسلم حکمرانوں کی توجہ چاہتے ہیں‘علامہ سید ریاض حسین شا ہ

جمعرات 11 جون 2015 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ممبر و محراب سے امن کا درس دینے کی ضرورت ہے۔برما کے مسلمان مسلم حکمرانوں کی توجہ چاہتے ہیں،برمی مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے،روحانیت ہی انسانیت کے ہر مرض کی دوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان بچانے کیلئے مشائخ میدان میں آئیں۔

(جاری ہے)

روحانی خانقاہوں سے ہی محبت کا پیغام دیا جارہا ہے۔ قیام پاکستان کیلئے مشائخ نے اہم کر دار ادا کیا تھا ۔ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے افکار کو اپنانا اور پھیلانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کیلئے امتیازی رویوں کو ختم کرنا ہو گا۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کیلئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ قرار داد مقاصد پر عمل کیا جاتا تو ملک بحرانوں کا شکا ر نہ ہوتا۔ انتہا پسندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے۔ علماء و مشائخ فضائل جہاد کے ساتھ شرائط جہاد بھی بیان کریں ۔امت مسلمہ دنیا بھر میں نا انصافیوں اور دہشتگردی کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :