حکومت نے بجلی کے یونٹ پر چار روپے سرچارج عائد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے‘افتخار حسین
حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے غربت بڑھے گی اور خود کشیوں کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا
جمعرات 11 جون 2015 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے بجلی کے یونٹ پر چار روپے سرچارج عائد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے حکومت کے اس اقدام سے غریب کابچہ بلب کی روشنی میں پڑھائی اور سخت گرمی میں پنکھے کی ہوا سے بھی محروم ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے نجات حاصل کیے بغیر غریب عوام کو سکھ کا سانس نہیں مل سکتا اور نہ ہی پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے ممالک کی عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی چیزوں پر سبسڈی فراہم کرتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بجلی کے فی یونٹ پر چار روپے سر چارج (ٹیکس) عائد کر کے دہشت گردی ،مہنگائی اور غربت کی شکار عوام پر بہت بڑا ظلم کیا ہے حکومت کے اس اقدام سے پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے غربت بڑھے گی اور خود کشیوں کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.