پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام سیدنور کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈز تقسیم کیے گئے

جمعرات 11 جون 2015 21:04

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام سیدنور کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں معروف ہدایتکار ڈائریکٹر سید نور کے اعزاز میں ان کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’ایک خوبصورت شام سیدنور کے نام‘‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بہار بیگم، نغمہ، شہزادی اورنگزیب، فوزیہ چغتائی، میڈم آرزو، سید علی بخاری، محمد اسماعیل، الحاج محمد حسین گوہر، محمد طاہر شفیق، رضا قادری، حافظ شعیب الرحمن، میاں محمد اسلم، عبدالحمید، چودھری سہیل خان، شاہد قادر بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد اقبال چودھری تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنور کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس وقت ملک میں فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے، اسے دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے تمام سینئر فنکاروں کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سید نور نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایوارڈ اکیڈمی وقتاً فوقتاً فلم انڈسٹری کے لوگوں کو اکٹھا کرتی رہتی ہے اس طرح ہمیں بھی ایک دوسرے سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے۔

انہوں نے خصوصاً اقبال چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ایک دن یہ انڈسٹری ضروری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی، ہم بھی اپنا ر ول پوری ایمانداری سے ادا کریں گے۔ تقریب کے آخر میں سید نور کے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا۔ معروف سینئر صحافی ڈاکٹر اجمل نیازی اور دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دیگر مہمانوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :