ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پنگریو میں قائم اپنی شوگر مل کی نیلامی روکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

آصف زرداری میری شوگر مل انور مجید کو دینا چاہتے ہیں، مل کے تمام ڈاکومنٹس میرے پاس ہیں، سابق وزیر داخلہ سندھ

جمعرات 11 جون 2015 21:07

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پنگریو میں قائم اپنی شوگر مل کی نیلامی روکوانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پنگریو میں قائم اپنی شوگر مل کی نیلامی روکوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔ پیپلز لائرز کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی عدالت میں اپنے بیان میں ذوالفقار مرازا نے کہا کہ نیلامی سے قبل انکی شوگر مل پر قبضہ کیا گیا اور اب اس کو نیلام کروایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری انکی شوگر مل انور مجید کو دینا چاہتے ہیں شوگر مل کے تمام ڈاکیومنٹس میرے پاس ہیں ۔ میر ی ایک ارب کی شوگر مل ہے ۔حکومت سندھ اس کی نیلامی 325بلین روپوں میں نیلامی کی بولی مقرر کررہی ہے اس شوگر مل کی نیلامی میں صرف ایک کمپنی اومنی گروپ کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جس کا مالک انور مجید ہے سندھ ہائیکورٹ نے نیلامی کا وقت دن ڈیڑھ بجے مقر ر کیاتھا مقرر وقت پر اومنی گروپ کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔