کیسکو کا اظہار خان فیڈر میں نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن ،درجنوں دیہاتوں کی بجلی کاٹ دی گئی

بقایا جات کی وصولی تک لائن بحال نہیں کی جا ئیگی، ایل ایم 1اختر حسین جانوری کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 11 جون 2015 21:12

فرید آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) کیسکو کا اظہار خان فیڈر میں نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں دیہاتوں کی بجلی کاٹ لی گئی بقایا جات کی وصولی تک لائن بحال نہیں کی جا ئے گی ایل ایم 1اختر حسین جانوری کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق کیسکو اظہار خان فیڈر کے ایل اایس نادر علی شاہ کی سربراہی میں ایل ایم 1 اختر حسین جانوری بمع اسٹاف نے اظہار خان فیڈر میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے گرینڈ آپریشن کے پہلے ہی دن درجنوں دیہاتوں سینکڑوں صارفین کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر ان کی بجلی کاٹ لی گئی جبکہ ان کو فوری طوربل ادا نہ کرنے پر انھیں مزید کاروائی کی بھی وارننگ دی گئی ہے اس موقع پر ایل ایم 1اخترحسین جانوری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی جب تک صارفین اپنے بقایا جات ادا نہیں کر تے تب تک ان کی لائن بحال نہیں کی جا ئے نادہندگان اپنے بقایا جات ادا کرکے ہمیں آگاہ کریں ہم ان کی لائن کو بحال کریں گے انھوں نے صارفین سے کہا کہ وہ اپنے اندر احساس ذمہ داری پید ا کریں اگر وہ کیسکو کے بقایاجات ادا نہیں کریں گے تو لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیسے ہو گا انھوں نے صارفین سے کہا کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں اور اپنے بقایا جا ت فوری طور پر ادا کردیں ۔

متعلقہ عنوان :