ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،52 افراد کے خلاف مقدمات درج،109 افراد گرفتار 57 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 11 جون 2015 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 948مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر67 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,11,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر109 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے57 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :