Live Updates

شہباز شریف اور چوہدری نثار کی راولپنڈی میں جاں بحق 2 بھائیوں کے گھر آمد، مالی معاونت کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 21:31

شہباز شریف اور چوہدری نثار کی راولپنڈی میں جاں بحق 2 بھائیوں کے گھر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) شہباز شریف اور چوہدری نثار کی راولپنڈی میں جاں بحق 2 بھائیوں کے گھر آمد ہوئی اور متاثرہ خاندان کیلئے مالی معاونت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 بھائیوں کے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوَں کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی گئی اور انہیں انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے متاثرہ خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے مالی معاونت جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی جانب سے 20 لاکھ مالی معاونت کا اعلان کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات