بچوں کی مشقت کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 11 جون 2015 21:46

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی مشقت کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا جس کا مقصد نوعمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں سکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں،سکولوں،کالجوں،نوجوانوں کی تنظیموں،میڈیا ،خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،مذاکرے ،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق لیکچر دیں گے۔

بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہے ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :