شاہ محمود قریشی منظم دھاندلی کے ٹھو س ثبو ت دیں اپنی وزارت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا، وزیر نجکاری
تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے منظم دھاندلی ثابت ہوسکے پاکستان تحریک انصاف دھرنا سیاست میں قوم کا وقت ضائع کرکے اب عدالتوں کا وقت ضائع کررہی ہے ، محمد زبیر
جمعرات 11 جون 2015 21:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو چیلنج کردیا کہ وہ اگلے دو ماہ میں بھی ایک آر اوز ایسا پیش کردیں جو ان کے بیان کی تصدیق کرے یا وہ کسی منظم دھاندلی میں ملوث ہو تو میں اپنی وزارت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا ۔
نجی ٹی وی چینل پر جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ایک پروگرام میں دونوں رہنماؤں میں طویل بحث و مباحثہ ہوا ۔وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے منظم دھاندلی ثابت ہوسکے پاکستان تحریک انصاف دھرنا سیاست میں قوم کا وقت ضائع کرکے اب عدالتوں کا وقت ضائع کررہے ہیں تاہم شاہ محمود قریشی آئندہ دو ماہ میں بھی ایک بھی کوئی ایسا آر اوز لے آئیں جن کے بارے میں کینٹرز پر چڑھ کر کہا گیا کہ یہ الیکشن آر اوز کے ہیں ریٹرننگ افسران نے 2013ء کے الیکشن کے نتائج تبدیل کئے تو میں اپنی وزارت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.