نادرا کو این اے 122 کی سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم عدالت نے نہیں دیا: الیکشن ٹریبونل

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 21:55

نادرا کو این اے 122 کی سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم عدالت نے نہیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) این اے 122 کیس کے الیکشن ٹریبونل نے انکشاف کیا ہے کہ نادرا کو این اے 122 کی سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم عدالت نے نہیں دیا تھا۔ تصیلات کے مطابق این اے 122 دھاندلی کیس نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔ نادرا کی جانب سے بنائی گئی سپلیمنٹری رپورٹ نے کئی سوال کھڑے کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ہ نادرا کو این اے 122 کی سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا کسی قسم کا بھی حکم عدالت نے نہیں دیا تھا جبکہ رپورٹ کی تیاری کے دوران لوکل کمیشن بھی موجود نہیں تھا۔ نادرا کی پہلی رپورٹ میں دھاندلی کا ذکر تھا تاہم سپلیمنٹری رپورٹ میں کلین چٹ دے دی گئی۔اس سلسلے میں رپورٹ کی قانونی حیثیت کا فیصلہ 13 جون کو دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :