سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک اورپاکستانی کا سرقلم

جمعرات 11 جون 2015 22:09

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک اورپاکستانی کا سرقلم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی ملزم نذیراحمد کوجرم ثابت ہونے پر جدہ میں سزائے موت دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 98 ہوگئی،گزشتہ برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 87 تھی جس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے جبکہ 1995 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ایک سو بانوے افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر بڑے پیمانے پر مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :