حکو مت اسلام آباد کے لو گوں کی زمینوں کوز بر دستی ایوارڈ کر نے سے گر یز کر ے‘ حکو مت نے شہر یوں سے تصادم کی راہ اختیار کی تو تمام تر ذمہ داری حکو مت پر عا ئد ہو گی‘ جی بارہ اور ایف بارہ اور تیرہ کو ایورڈ کیے ہو ئے تیس سال کا عر صہ گزر چکا ہے مگر تا حال اسکا کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان کی ا نجمن فلاح متاثرین سیکٹرزکے نمائندہ وفد سے بات چیت
جمعرات 11 جون 2015 22:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت اسلام آباد کے لو گوں کی زمینوں کوز بر دستی ایوارڈ کر نے سے گر یز کر ے ،پہلے سے ایورڈ کیے گئے سیکٹرز کے فیصلے کو بھی متا ثرین نے مسترد کر دیا ہے اب پھر ایف چو دہ اور ایف پندرہ کے سیکٹرز کو ایورڈ کر نے کی تیا ری کی جا رہی ہے جو فیڈرل ہا وسنگ فاونڈیشن کو دینے کا پرو گرام بنایا گیا ہے ۔
انھوں نے کہا جب تک پہلے سے ایورد کیے گئے سیکٹرز کے متنا ز عہ مسائل کا حل نہیں نکا لا جا تا ان سیکٹرز کے ایورڈ کے فیصلے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ا نجمن فلاح متاثرین سیکٹرز اسلام آباد کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر چیئرمین بابو خالق داد، ملک ریاض ،ملک محمد رشید ،ملک غلام فرید ،ملک فرید، صوبیدار خدا بخش ، جلال الدین، ملک افطار، ملک اسلم ،ٖفاروق ملک اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
زبیر فارو ق خان نے کہا متا ثر ین سیکٹرز کو مطمئن کیے بغیر نہ تو سیکٹر ز کا قبضہ دیا جا ئے گا اور نہ ہی سر کاری لبادے میں مو جو د قبضہ ما فیا کو زمینوں پر ناجائز قبضے کی اجازت دی جا ئے گی ،اگر حکو مت نے شہر یوں کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار کی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکو مت پر عا ئد ہو گی۔ انھوں نے کہا جی بارہ اور ایف بارہ اور تیرہ کو ایورڈ کیے ہو ئے تیس سال سے زائد کا عر صہ گزر چکا ہے مگر تا حا ل اس حو الے سے کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پہلے سے ایورڈ کیے گئے سیکٹرز لو گوں کو حقوق دے کر ایکوائر نہیں کیے جا تے ہم اگلے کوئی سیکٹر حکو مت یا سی ڈی اے کو نہیں دیں گے۔زبیر فارو ق خان نے کہا شہر یوں کے حقوق کی ادائیگی تک جما عت اسلامی کسی کو بھی زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دے گی اور اس سلسلے میں عدالتی کاروائی کا راستہ بھی اختیار کیا جا ئے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.