راولپنڈی‘ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 21 جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 22:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص محلہ مسلم آبادکے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے12 ملزمان حاجی اظہر ، عارف ، بخت جمال وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ14360/-روپے،10عدد موبائل فون برآمد کر لئے ۔

جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے ڈھوک فرمان علی کے علاقہ میں بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے 04ملزمان اشفاق اور ابرار وغیرہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم مبلغ 7600/-روپے اور 05موبائل فون برآمد کر لئے اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موہڑہ شاہ ولی کے علاقہ میں انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کراتے ہوئے 04ملزمان یاسر ، قمر غلام اور نوید وغیرہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم 3900/-روپے اور 03موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :