سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا مری روڈ اور صادق آبادمیں گاڑیوں کے جمعہ بازار لگانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

جمعرات 11 جون 2015 22:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا مری روڈ پر اور صادق آبادکے علاقے میں گاڑیوں کے جمعہ بازار لگانے والوں کے خلا ف سخت کاروائی کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا جو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گا جبکہ مری روڈ پر تجاوزات کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں تاجر برادر ی اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ مری روڈ پر اور صادق آباد کے ایریا میں مین سڑک پر گاڑیوں کا جمعہ بازار لگا کر ٹریفک میں رکاوٹ اور خلل کا باعث بننے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی اور مقدمات درج کیئے جائیں گے اس لیئے شہری گاڑیو ں کے جمعہ لگانے سے اجتناب کریں انہو ں نے کہا کہ مری روڈ پر تاجر برادری تجاوزات نہ ہونے دے پیدل چلنے والوں کے لیئے راستہ کھلا رکھا جائے اورٹریفک کے بہاؤ میں تجاوزات کر کے رکاوٹ نہ ڈالی جائے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ تاجر برادری اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ عوام الناس کو مری روڈ پر ٹریفک کی بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :