آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر دوہرے قتل کا ملزم پولیس کانسٹیبل گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ کی خصوصی ہدایت پر دوہرے قتل کے ملزم پولیس کنسٹیبل عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں ایک پولیس ناکہ پر موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کے نہ رکنے پر پولیس کنسٹیبل کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔

جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شکیل بٹ اور ذیشان بٹ جاں بحق ہو گئے تھے ۔ جبکہ موقع پر ہی مقدمہ میں ملوث دیگر پولیس ملازمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ لیکن مرکزی ملزم کنسٹیبل عمیر موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔جس کی عدم گرفتار ی پر آر پی او فخر سلطان راجہ نے نوٹس لے لیا اور ملزم کے گرفتار ی کے لیے ایس پی آپریشنز راولپنڈی ،ایس پی راول ڈویژن ،ڈی ایس پی (ایس ڈی پی او)نیوٹاؤن سرکل ، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن اور مقدمہ کے تفتیشی افسر محمد حیات پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور حکم دیا کہ ملزم عمیر کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لاکر چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی میں ٹیم میں شامل تمام افسران نے انتھک محنت اورسائنٹیفیک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا جس پر آر پی او فخر سلطان راجہ نے ٹیم کے تمام ممبران کو شاباش دی اور کہا کہ کوئی پولیس افسر ہو یا اہلکار قانون سے کوئی بھی بالاتر نہ ہے ۔ قانون سب کے لیے یکساں ہے اس لیے قانون کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔ ہماری ہمدردیاں مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :