چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ،شہبازشریف

وزیراعلیٰ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات ،آئی ٹی پارک ، انفراسٹرکچر اور لاجسٹک کے شعبوں میں سرمایہ کار ی میں اظہار دلچسپی چینی سرمایہ کاروں ،صوبائی وزراء اور پنجاب کے حکام پر مشتمل مشترکہ کمیٹی مجوزہ منصوبوں کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی، ا کنامک کوریڈور کے منصوبے پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور خطے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے ، چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعرات کے روز یہاں چین کے سرمایہ کاروں کے 7رکنی وفدنے ملاقات کی -ملاقات میں پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر ، لاجسٹک او ردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی - چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک ، انفراسٹرکچر اور لاجسٹک کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیاگیاہے - سرمایہ کارو ں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں-سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل اورانہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ فعال کردار ادا کررہاہے-چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے - چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے - وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں اور پنجاب حکومت کے وزراء اور حکام پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی-انہوں نے کہاکہ پاکستان او رچین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں- چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کیلئے 46ارب ڈالر کے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا-چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبے پاکستان کی معیشت کو استحکام دیں گے-سی پیک میں پورے پاکستان کیلئے منصوبے شامل ہیں -ان منصوبوں کا فائدہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کو ہوگا اور خطے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے- پاکستان کی حکومت سی پیک کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کے لئے اقدامات کر رہی ہے -وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر چین کی لیڈر شپ نے جس اعتماد کا اظہار کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی-چینی سرمایہ کار وں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک،انفراسٹرکچر اورلاجسٹک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں- صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان، محمد شفیق ، تنویر اسلم ملک، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، متعلقہ سیکرٹریز ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے

متعلقہ عنوان :