مطالبات تسلیم، پنجاب حکومت اور بصارت سے فراد کے مذاکرات کامیاب،چارروزہ احتجاج ختم

جمعرات 11 جون 2015 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ملازمت کی یقین دہانی اور ڈیلی ویجز کو کنٹریکٹ فراہم کرنے کے بعد پنجاب حکومت اور بصارت سے محروم افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔نابینا افراد نے چار روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی درالحکومت میں نابینا افراد نے مطالبات کے حق کے لیے فیروز پورروڈ پر کلمہ چور میں دھرنا ددیا اور میٹرو بس سروس معطل کر دی ۔

جس کی وجہ سے کلمہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی بلکہ لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کے شام نابینا افرا دکے ایک گروپ نے صوبائی رانا ثناء اﷲ کے ساتھ مذاکرات کیے کہ جس کو دوسرے گروپ نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا ۔احتجاج گروپ صبح کو ہی کلمہ چوک پہنچے کر دھرنادے دیا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ میٹرو بس سروس معطل ہو گئی میٹرو بس سروس معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔

نابینا افراد مطالبہ کر رہے تھے کہ جب تک وزیر اعلی ان سے مذاکرات نہیں کرتے وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے اسی اثناء میں کمشنر لاہور عبداﷲ سنبل ، ڈی سی اور لاہور کپیٹن (ر)عثمان یونس اور سی سی پی ا وامین وینس نے احتجاجیوں سے مذاکرات کیے جو انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد ان کو خصوصی ٹرک میں سیکرٹریٹ لے جائیگا وہاں پر ان کے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔مذاکرات میں طے پایا کہ بیروز گار افراد کو روز گار اور ڈیلی ویجز والوں کو کنٹریکٹ فراہم کیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت اور بصارت سے محروم افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے تمام نابینا افراد کو 4 ماہ میں ملازمت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :