سوات،نجی سکول استاد سے غلطی سے پستول چل گیا،طالب علم جاں بحق

جمعرات 11 جون 2015 22:51

سوات،نجی سکول استاد سے غلطی سے پستول چل گیا،طالب علم جاں بحق

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے جانب سے سکول میں سیکورٹی کے پیش نظر اسلحہ لازمی قرار دینے کے نتائج سامنیآنا شروع،سنگوٹہ میں نجی سکول استاد سے غلطی سے پستول چل گیا،طالب علم جاں بحق،معصوم طلب علم اشکبار انکھوں کے سامنے سپردخاک جبکہ استاد نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے والد کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،سکول انتظامیہ کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش ایا،سنجیدہ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ذمہ دار اداروں کی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا مگر سب بے سود رہا۔

گزشتہ روز نواحی علاقہ سنگوٹہ میں واقع نجی سکول میں اسلحہ چلانے سے ناواقف استاد ماجدسکنہ حیات آبادنے سکول افس میں غلطی سے لوڈ پستول اٹھایاجس سے گولی چل گئی جو تیرہ سالہ طالبعلم معاذ ولد سردار علی سکنہ سنگوٹہ کو لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،معصوم طالب علم کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی مگر راستے میں ہی دم توڑ گیا،بچے کے والد نے سکول استاد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش ایا،سکول استاد ماجد نے خود کو سیدو شریف کیجولٹی میں پولیس کے حوالہ کردیا۔ڈی پی او سوات سلیم مروت نے بھی واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسی حادثاتی واقعہ قرار دیا.

متعلقہ عنوان :