روس یوکرائن کے معاملے پر ’ صریحاً جھوٹ‘ سے کام لے رہا ہے، امریکی سفارت کار

جمعرات 11 جون 2015 22:51

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرائنی بحران میں اپنے کردار کے حوالے سے ’صریحاجھوٹ‘ سے کام لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائنی دارالحکومت کییف میں اپنے ایک خطاب میں سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ روس ماسکو نواز عسکریت پسندوں کے شانہ بشانہ ’لڑنے کے علاوہ انہیں تربیت، اسلحہ اور سرمایہ بھی فراہم کر رہا ہے‘۔ امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ یوکرائن کے مشرقی حصے میں سرگرم علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔ تاہم ماسکو کی طرف سے اس کی تردید کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :