گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 41کروڑ84لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

مرکزی بینک کے ذخائر بھی ایک بار پھر12ارب ڈالر کی سطح سے بڑھ گئے

جمعرات 11 جون 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری انفلوز کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 41کروڑ84لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی ایک بار پھر12ارب ڈالر کی سطح سے بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5جون کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب2کروڑ85لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھکر17ارب44کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے ذخائر39کروڑ95لاکھ ڈالر اضافے سے 11ارب91کروڑ32لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھکر12ارب31کروڑ27لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکو ں کے ذخائر1کروڑ89لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب11کروڑ53لاکھ ڈالر سے بڑھکر5ارب13کروڑ42لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :