`لاہورہائیکورٹ نے وفاقی محتسب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا`
جمعرات 11 جون 2015 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے وفاقی محتسب اور وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کا تنازع حل کرتے ہوئے وفاقی محتسب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان پر متمل دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
(جاری ہے)
دو رکنی بنچ نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور بجلی سپلائی کمپنیوں کے خلاف آنے والی بدعنوانی کی شکایات پروفاقی محتسب کوجائزہ لینے اور سفارشات مرتب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے سگل بنچ نے اپنے فیصلے میں وفاقی محتسب کو دونوں اداروں کے حوالے سے آنے والی عوامی شکایات پر کاروائی کرنے سے نہیں روکا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب نے سنگل بنچ کے فیصلے کے بعد از خود تصور کر لیا ہے کہ اسے وفاقی اداروں کے بدعنوانی کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.