`لاہور، بچی سے زیادتی کے اصل ملزم کو گرفتار کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم،سماعت ملتوی`

جمعرات 11 جون 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے چھ سالہ بچی سے زیادتی کے اصل ملزم کو گرفتار کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے از خود کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ مغلپورہ میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ایک سو نوے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا مگر پولیس اصل ملزم تک نہیں پہنچ سکی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اصل ملزم تک پہنچنے کے لئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔واقعہ کا اصل ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لاہور کے علاقے مغلپورہ میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے اسے گنگا رام ہسپتال کے قریب پھینک دیا تھا۔افسوس ناک واقعہ میڈیا میں نشر ہونے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :