` بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جلد شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ڈی جی نادرا سے جواب طلب `
جمعرات 11 جون 2015 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جلد شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ڈی جی نادرا سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں ترسیلات بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی سرمایہ ہیں عدالت انہیں پریشانی میں نہیں دیکھ سکتی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار نوشاب اے خان نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
بیرون ملک موجودزیادہ تر قونصل خانوں میں شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کاونٹر موجود نہیں جو کہ آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت شناختی کارڈ نہ ملنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دیار غیر میں بے پناہ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور ذہنی اذیت سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترسیلات بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی سرمایہ ہیں عدالت انہیں پریشانی میں نہیں دیکھ سکتی۔عدالت نے ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس یوم میں تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.