`گوادر،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بابو گلاب کی زیرصدارت بجٹ 2015-16ء کا اجلاس ، 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا `

جمعرات 11 جون 2015 23:13

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب کی زیرصدارت بجٹ 2015-16ء کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کونسل کے تمام مردوخواتین ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبر اصغر علی بلوچ نے سال 2015-16ء کا 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ 2015-16ء میں تعلیم، صحت، کھیل، توانائی، آبنوشی، قدرتی آفات ودیگر منصوبے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب نے کہا کہ ضلع کونسل گوادر نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور ضلع کونسل کے ارکان کو اعتماد میں لے کر ان کی تجاویز ومشاورت کو مدنظر رکھ کر ایسے منصوبے ترتیب دیئے جاتے ہیں جس کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا مقصد یہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے ان کے مسائل ومشکلات کو حل کریں، اس سلسلے میں ہمیں ضلع کونسل کے ارکان کی مدد کی شدید ضرورت ہوگی اور اس سلسلے میں ارکان کی رائے کو ہرحال میں اہمیت دی جائے گی۔

اجلاس میں ضلع کونسل گوادر کے ارکان نے بجٹ امور پر تفصیلی بحث کی اور ضلع کونسل کے ارکان نے سال 2015-16ء کے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ `

متعلقہ عنوان :