لاہور،بہاولپور اورگوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات،دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 60زخمی
جمعہ 12 جون 2015 11:05
لاہور/گوجرانوالہ/بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) لاہور،بہاولپور اورگوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 60زخمی ہوگئے ، زخمیوں کوہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پر وین الٹنے سے تین افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ تھانہ اروپ کے علاقے پنڈی بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں 22 سالہ حمزہ اور 20 سالہ زنیر کو کچل دیا۔ دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔(جاری ہے)
لاہور میں جیل روڈ پر نہر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے آٹو رکشے میں سوار شخص کو روند ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹریلر اور رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاہور میں علاقہ جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے قریب ایک بس کو حادثہ پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب بہاولپور ٹول پلازہ کے قریب سہون شریف سے لاہور جانیوالی مسافر بس کی ٹریلر سے ٹکر کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہوگئے جن کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.