کراچی ،رینجرز کے آپریشن میں بابا لاڈلہ گروپ کے 3کارندے گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 11:06

کراچی ،رینجرز کے آپریشن میں بابا لاڈلہ گروپ کے 3کارندے گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) کراچی میں لیاری علاقے بہار کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ۔ جس میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے 3کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گینگ وار کے 3ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سعید بلوچ اور انیس بلوچ شامل تھے، جن کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :