کراچی،لانڈھی میں مکان سے دو بہنوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

جمعہ 12 جون 2015 11:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) کراچی کے علاقے لانڈھی سے دو بہنوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں ایک مکان سے دو لڑکیوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ۔ دونوں لڑکیوں کی شناخت ہو گئی ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کی گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں لڑکیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :