اسلام آباد : بھارت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دئے جا رہے ہیں، پاکستان بھارت کے جارحانہ بیانات سے پوری دنیا کو آگاہ کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 11:15

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دئے جا رہے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے جارحانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے پاکستان کی جانب سے اقدامت کیے جائیں گے پاکستان تمام ممالک کے دوستانہ اور پر امن تعلقات کا خواہاں ہے، اپنی سر زمین افغانستان کے خلاف کبھی بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستان میں پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن پھانسی دئے جانے والے شدت پسند سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں. بھارت مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہا ہے لیکن پاکستان بھی ہر خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے.