پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو تشہیری دنیا کی مہنگی ترین شخصیت بن گئے

جمعہ 12 جون 2015 11:24

پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو تشہیری دنیا کی مہنگی ترین شخصیت ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جون۔2015ء) یورپ کی کمرشل مارکیٹ میں فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ امریکی کمرشل اشاعتی ادارے کے مطابق یورپ کے کمرشل ترین کھلاڑی پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو ہیں جنہوں نے پروفیشنل کیرئیر میں ہی نہیں بلکہ تشہیر میں بھی یورپ کے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے دیا ہے ۔

عالمی سطح پر 83 فیصد لوگ فٹبال سٹار رونالڈو کو بخوبی جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپانسر شپ کے لیے دنیا کی ٹاپ کمپنیاں رونالڈو پر 67 فیصد بھروسہ کرتی ہیں ۔ سپرسٹار سٹرائیکر اسی مد میں سالانہ 30 سے 35 ملین یورو کماتے ہیں ۔ 19.35 کے گلوبل پوائنٹس کمی کے ساتھ انگلش فٹبالر وین رونی دوسرے نمبر پر ہیں اور اس فہرست میں یہ واحد انگلش پلیئر ہیں ۔ بارسلونا کے سپینش فٹبال پلیئر آندرے انیسٹا 21.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ ریال میڈرڈ کے مہنگے ترین سٹرائیکر گیرتھ بیل کا کمرشل کھلاڑیوں میں نواں نمبر ہے ۔ حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کرنے والے لیونل میسی کمرشل مارکیٹ کی فہرست کے ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :