منروا تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”بازار حسن “میں اداکارہ آفرین کی شاندار پرفارمنس

جمعہ 12 جون 2015 11:40

منروا تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”بازار حسن “میں اداکارہ آفرین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”بازار حسن “میں اداکارہ آفرین کی شاندار پرفارمنس، اداکارہ نے رقص کا خوبصورت مظاہرہ کرکے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے، بتایا گیا ہے کہ ان دنوں منروا تھیٹرمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”بازار حسن “اداکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ڈرامہ بینوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب اداکارہ آفرین نے خوبصورت ڈانس آئٹم پیش کرکے ہال میں موجود ڈرامہ شائقین سے بھرپورداد سمیٹی۔ ڈرامہ ”بازار حسن“کے رائٹر اور ڈائریکٹرایم صفدر ہیں جبکہ ڈرامہ کی پروڈیوسربھی اداکارہ آفرین ہی ہیں۔