وکیل رہنما شفقت محمود چوہان نے جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے بیان کو شوشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کوتسلیم نہ کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود چوہان نے کہا کہ ملک میں آمریت قائم کرنے والے آئین کی پاسدرای پر یقین رکھتے تو نہ ہی ملک ٹوٹتا اور نہ ہی پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوتا۔شفقت محمود چوہان کا کہنا تھا کہ سابق فوجی جنرل کو آئین کے حوالے سے متنازعہ بیان نہیں دینا چاہئیے تھا۔

(جاری ہے)

آئین کی سربلندی کے ذریعے ہی ملکی وقار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے کیوں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی سازشیں کر لے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کامیاب ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔،مکتی باہنی اور بنگلہ دیش میں مداخلت کے حوالے سے نریندر مودی کے بیان سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :