برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاءکی ہڑتال،وکلاءکا برما حکومت کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سے کاروائی کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کی اپیل پر لاہور کے وکلاءبھی سراپا احتجاج رہے اور عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وکلاءنے جنرل ہاوس کے مذمتی اجلاس منعقد کئے اور جی پی او چوک میں ہائیکورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکلاءرہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن کا پیغام دینے والے بدھ مت مذہب کے پیرو کار انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور انہیں قصائیوںکی طرح ذبح کیا جا رہا ہے مگر عالمی تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔مقررین نے برما کے مسلمانوں کا معاملہ عدالتی فورم پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما حکومت کو سخت پیغام دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :