لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو انکے منظور شدہ کوٹے کے مطابق روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے تک صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نابینا افرادکو ان کے منظور شدہ تین فیصد کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تین فیصد کوٹے کے تحت معذور افراد کی پنجاب میں چار ہزار سے زائد اور وفاق میں پینتیس سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے نابینا افراد سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ معذور افراد کو نوکریاں ملنے تک صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا جائے اورحکومت کومعذور افراد کے تین فیصد کوٹے پر ہر صورت عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔جس پر عدالت نے درخواست پر انیس جون کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.