لاہور ہائیکورٹ نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:51

لاہور ہائیکورٹ نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فیس عائد کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قانون کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں حکومت کوئی دوسرا ٹیکس عائد نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی خریداری سے لے کر سالانہ ٹوکن تک گاڑیوں پر پہلے ہی متعدد ٹیکسز وصول کرتی ہے لہذا نئی رجسٹریشن پر فیس عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کواٹھارہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔