پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

جمعہ 12 جون 2015 11:57

پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ ٹور نامنٹ میں اسلام آباد اور پنجاب بھر سے ٹاپ 32 معذور کھلاڑی شرکت کریں گے اور بیرونی کھلاڑیوں کے تمام رہائشی، سفری اور یومیہ الاؤنس کے اخراجات ایسوسی ایشن خود برداست کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر منور مغل مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جن کا گذشتہ برس انتقال ہو گیا تھا جو کہ پی ڈی ایس اے کے سرپرست بھی تھے، شیخ عبدالوحید نے کہا کہ روواں برس ستمبر میں ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کروائی جائے گی۔