امریکی خاتون اول مشیل اوباما جریدے ''مور'' کی ایڈیٹر بن گئیں

جمعہ 12 جون 2015 12:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکی خاتون اول مشیل اوباما ایک میگزین کی ایڈیٹر بن گئی ہیں۔ وہ کسی امریکی جریدے کی ایڈیٹر بننے والی پہلی خاتون اول ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں میگزین کے جولائی اور اگست کے شمارے کی 'گیسٹ ایڈیٹر' کا عہدہ دیا گیا ہے۔ میگزین کی ایڈیٹر انچیف لیزلے جین سیمور کا کہنا ہے 'گیسٹ ایڈیٹر' نمائشی عہدہ نہیں ہے۔ مشیل نے ایڈیٹنگ کی ہے، میگزین کا مواد اکٹھا کیا ہے اور ایک سو اڑتالیس صفحات کے لئے مضمون بھی لکھے ہیں۔