آل راؤنڈرمحمد حفیظ انکم ٹیکس حکام کی نظروں میں آگئے
جمعہ 12 جون 2015 12:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انکم ٹیکس حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کرکے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ پر واجب الادا انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ انکم ٹیکس انتظامیہ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بتایا کہ محمد حفیظ نے لگ بھگ 40 لاکھ روپے محکمہ ٹیکس کو ادا کرنا ہیں کیونکہ معروف آل راؤنڈرر اپنا انکم ٹیکس باقاعدگی سے ادا نہیں کرتے۔
کرکٹ بورڈ نے ٹیکس حکام کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس آپشن پر غور کرے گا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے محمد حفیظ کو مستقبل میں ادا کی جانے والی رقوم میں سے کٹوتی کرکے محکمہ انکم ٹیکس کے واجبات کو ادا کردیا جائے۔(جاری ہے)
دوسری جانب محمد حفیظ محکمہ ٹیکس کی جانب سے نوٹس وصول کرچکے ہیں تاہم وہ اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ وہ ڈیفالٹر ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے نے حفیظ کے مکمل ٹیکس ریکارڈ کو بورڈ کو دکھایا ہے جس کے مطابق وہ لاکھوں روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔
پی سی بی کے بیشتر ملازمین اور لگ بھگ تمام کھلاڑی عام طور پر انکم ٹیکس انتظامیہ کی نظروں میں رہتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے واحد امیر ترین کھیلوں کے ادارے سے تعلق رکھتے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ سال ٹیکس کی مد میں 500 ملین روپے ادا کیے جبکہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کے لیے 950 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو کہ پی سی بی کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکس سے بمشکل ہی 50 فیصد زیادہ ہے تاہم حکومت کرکٹ کے کھیل میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں رکھتی۔یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی سی بی سے ٹیکس واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک قانونی مقدمے میں کامیابی کے بعد قذافی اسٹیڈیم کو سیل کردیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حق میں فیصلہ سنائے جانے کے اگلے روز ہی محکمے کے درجن بھر عہدیدار یکم مئی کو قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر اسے اس وقت سیل کردیا جب پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھا۔تاہم پی سی بی کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے کچھ روز کی مہلت طلب کیے جانے پر اسی روز اسٹیڈیم کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.