پاکستان نے فیفا میں چھوٹے ممالک کا ووٹ کم وزن کرنے کی تجویزردکردی

جمعہ 12 جون 2015 12:10

پاکستان نے فیفا میں چھوٹے ممالک کا ووٹ کم وزن کرنے کی تجویزردکردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان نے فیفا میں چھوٹے ممالک کا ووٹ کم وزن کرنے کی تجویز رد کردی۔یاد رہے کہ جرمنی نے فٹبال گورننگ باڈی میں کرپشن کی ایک بڑی وجہ ان ممالک کو قرار دیا تھا جو فنڈز کی فراہمی کے وعدے پر اپنے ووٹ کا سودا کرلیتے ہیں، یورپی ارکان کا خیال ہے کہ چھوٹے ممالک کی حمایت سے ہی سیپ بلاٹر اپنی ساکھ کھونے کے باوجود 209میں سے 133ووٹ پانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا شمار بھی انکے حامیوں میں تھا، پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات نے مجوزہ جرمن اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ فٹبال کی سپر پاورز کے ووٹ کو زیادہ وزنی قرار دینا ایک غیر جمہوری عمل اور کھیل کے مفاد کیخلاف فیصلہ ہوگا، اس سے عالمی باڈی کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :