جاپان کی عدالت کا اوکی ناوا میں امریکی ہوائی اڈے کے شور سے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

جمعہ 12 جون 2015 12:20

ٹو کیو۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)جاپان میں اوکی ناوا کے شہر ناخا کی مقامی عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی بحریہ کے ہوائی اڈے کے شور سے متا ثر ہونے والے شہریوں کو 75 کروڑ 40 لاکھ ین( 61 لاکھ ڈالر )بطور معاوضہ ادا کرے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں عدالت نے حد سے زیادہ شور ہونے کے با عث اس علاقے کے افراد میں بے خوابی، شدید گھبراہٹ، بے سکونی اور بے چینی جیسی علامات پائے جانے کا ذکر کیا ہے ۔

2 ہزار سے زیادہ شہریوں نے، جن کی زندگی اور نیند ہوائی اڈے کے شور کے با عث متا ثر ہوئی ہے اور ان کی نفسیات کو نقصان پہنچا ہے حکومت سے ایک ارب ین تقریبا" 81 لاکھ ڈالر معاوضہ لیے جانے کی خاطر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ فوتیمّا کا جنگی اڈہ دنیا کا خطرناک ترین ہوائی اڈہ شمار کیا جاتا ہے جو گنجان ترین علاقے میں اور تعلیمی اداروں کے نزدیک واقع ہے۔