انتہا پسندی کو روکنے کیلئے مذہبی تعلیم کو بہتر بنایا جائے،یورپی تنظیم برائے تعاون و سلامتی

جمعہ 12 جون 2015 12:20

برسلز۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) یورپی تنظیم برائے تعاون و سلامتی کے جنرل سیکریٹری لیمبرتو زانیئر نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو روکنے کی خاطر مذہبی تعلیم کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یورپی تنظیم برائے تعاون و سلامتی کے جنرل سیکریٹری لیمبرتو زانیئر نے عالمی مذاہب کی روایتی تعلیم کے رہنماوٴں کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت اکثر مذہبی مسودات اور تعلیم کی غلط تشریح سے جنم لیتے ہیں اس لیے مذہبی تعلیم کو خاص طور پر بہتر بنایا جائے۔

عالمی مذاہب کی روایتی تعلیم کے رہنماوٴں کا پانچواں اجلاس استانہ میں ہوا۔ اس اجلاس کا اہم موضوع امن اور ترقی کے نام پر مذہبی رہنماوٴں اور سیاسی شخصیات کے درمیان مکالمہ تھا۔

متعلقہ عنوان :