پولینڈ کے 3وزراء ویڈیو اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے

جمعہ 12 جون 2015 12:30

وارسا۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پولینڈ میں ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد 3وزیر مستعفی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت وارسا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولینڈ کی وزیر اعظم ایوا کو پاکس نے بتایا کہ کابینہ کے تین وزراء نے بعض غیر ملکی سربراہوں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد استعفیٰ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے بتایا کہ وزرائے صحت ، خزانہ اور کھیل نے گزشتہ برس وارسا کے ایک اعلیٰ ریسٹوران میں بعض افراد سے نجی ملاقاتیں کی تھیں جس کے مناظر سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے تھے جس میں مزکورہ وزراء کو غیر ملکی سربراہوں کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :