افغانستان میں امریکی فوج کی کارروائی اور دیگر مختلف واقعات میں 30عسکریت پسندوں سمیت 32افراد ہلاک

جمعہ 12 جون 2015 12:31

کابل ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی فوج کی کارروائی اور دیگر مختلف واقعات میں 30عرب عسکریت پسندوں سمیت 32افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گورنر کے ترجمان نبی اللہ پیر خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں دو مختلف واقعات کے نتیجہ میں 32افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک واقعے میں امریکی فوج نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث شدت پسندوں کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں حملے کے نتیجہ میں 30عرب عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ دیگر واقعات میں دو موٹر سائیکل سوارشدت پسند ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :