آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے نویں ٹیسٹ سنچری داغ دی

جمعہ 12 جون 2015 12:33

آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے نویں ٹیسٹ سنچری داغ دی

کنگسٹن۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے نویں ٹیسٹ سنچری داغ دی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 26 سالہ بلے باز نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے، کیریئر کا 28 واں ٹیسٹ کھیلنے والے سمتھ کی یہ نویں سنچری ہے۔

(جاری ہے)

وہ اب تک پچاس سے زائد کی اوسط سے 2469 رنز سکور کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :